بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

کسانوں میں غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے: نتیش کمار

پٹنہ، ( یو این آئی )
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے زرعی اصلاحات قانون کے خلاف میں پنجاب اور ہریانہ سے دہلی پہنچے کسانوں کی تحریک پر کہاکہ کسانوں میں بلاوجہ غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے۔

مسٹر کما رنے سموار کو یہاں 1289.25 کروڑ روپے کی لاگت سے 12.27 کیلومیٹر طویل ایمس سے دیگھا کو جوڑنے والی ایلیویٹیڈ سڑک کے افتتاح کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں کیلئے لائے گئے زرعی قوانین سے کسانوں کی فصلوں کی خریداری میں دشواری نہیں ہوگی۔ پہلے سے ہی بہار میں سال 2006 میں کسانوں کے مفاد میں اس طرح کا نظم کیا گیا ہے۔ اب یہ نظم پورے ملک میں نافذ کیا گیا ہے۔ بہار میں یہ نظم نافذ ہونے سے کسانوں کو کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت کسانوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ جب بات چیت ہوگی تو کسانوں کو صحیح جانکاری مل سکے گی۔ کسانوں کی فصلوں کی خریداری میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں ہوگی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ اس کے لئے مقررہ فائدہ کسانوں کو ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں میں بلاوجہ غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے۔ مسٹر کمار نے کہاکہ بہار کے کسانوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہو رہی ہے اور فصلوں کی خریداری کام چل رہا ہے۔ اس سال 30 لاکھ ٹن سے زائد خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے ذریعہ جو تحریک چلائی جا رہی ہے اس سے متعلق بات چیت ہونی چاہئے۔

غور طلب ہے کہ زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کوچ کرنے والے کسانوں کو قومی دار الحکومت میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد وہ براری میں پرامن طریقے سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دہلی۔ہریانہ بارڈر پر پولیس اور کسانوں کے مابین ہوئی جھڑپ کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close