آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

کرتارپور گردوارہ: پاکستان سے 20 ڈالر کی فیس معاف کرنے کی اپیل

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے کرتارپور گردوارہ کے درشن کےلیے جانے والے عقیدت مندوں پر لگائی گئی 20 ڈالر کی فیس معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلی نےاپنے ٹویٹ میں مسٹر خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا،’’میں عمران خان سے پاکستان حکومت کے ذریعہ کرتار پور صاحب آنے والے عقیدت مندوں پر لگائی گئی 20 ڈالر فیس معاف کرنے کی اپیل کرتا ہوں جس سے وہ اس مقدس مقام کا درشن دیدار کر سکیں۔ پوری سکھ برادری اس نیک کام کےلیے پاکستان کی ممنون ہوگی۔‘‘ کیپٹن سنگھ نے کل ایک بیان میں کہاکہ کرتارپور میں گرونانک دیو اپنی زندگی کے آخری ایام میں رہے۔ فیس نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ لازمی ہونا اور عقیدت مندوں کے ذریعہ تیس دنوں سے پہلے کا نوٹس دینا وغیرہ شرائط عقیدت مندوں کی خواہشات کی تکمیل میں حائل ہونگی۔ عقیدت مندوں میں بہت سے غریب ہیں جویہ فیس دینے سے قاصر ہیں اور گرو صاحب کے دیدار کو بے تاب ہیں۔ لوگوں کو اس تاریخی گردوارے کے ’کھلے درشن‘ کے موقع سے محروم نہ کیاجائے۔

انھوں نے کہاکہ کرتارپور گلیارہ کی تعمیر اصل مقصد پہلے سکھ گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے موقع پر عقیدت مندوں کو مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرنا ہے اور یہ شرائط اس مقصد کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close