تازہ ترین خبریںدلی نامہ

عمران حسین نے کیا شادی ہال کا افتتاح

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی کابینہ کے وزیر اور بلیماران حلقہ کے رکن اسمبلی عمران حسین نے آج بلیماران حلقہ کے گلی سموسان فراشخانہ میں واقع پرا نے شادی ہال کی تزین کاری کے بعدافتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ سٹی ایس پی زون کے سابق چیئر مین اور بلیماران وارڈ کے کونسلر محمد صادق بھی بطور خاص موجود تھے۔

اس پرانے اور شکستہ شادی ہال کی تذین کاری پر تقریباً 1کروڑ رو پیہ خرچ ا ٓیا ہے، جو وزیر عمران حسین کے ایم ایل فنڈ سے خرچ کیا گیا ہے۔ ہال میں تقریباً 1 ہزار لوگوں کی کسی بھی تقریب کیلئے انتظام کیا جا سکتا ہے، وزیر عمران حسین کی جانب سے شادی ہال کی تذین کاری کرکے اسے عوام کیلئے شروع کرانے سے علاقہ کے لوگوں کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کرنے میں بہت آسانی اور فائدہ ہوگا۔

کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر عمران حسین اور کونسلر محمد صادق کا اہل علاقہ نے پھولوں سے والہانہ استقبال کیا اور سینٹر شروع کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کمیونٹی سینٹر دہلی کے ایل جی نے شروع کیا تھا جس کے بعد اس میں وقت وقت پر کام ہوئے لیکن اب وزیر عمران حسین نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ خرچ کرکے اس کو وسیع کر دیا ہے جس میں ایک ہزار لوگوں کی تقریب کا با آسانی اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

شادی ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر عمران حسین نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس پرا نے شادی ہال کو اب ایک کروڑ رو پے کی لاگت سے نیا بنا دیا گیا ہے جس میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں جو مہنگے شادی ہالوں میں ہو تی ہیں۔ اس ہال کی تذین کاری کر اکر اسے عوام کو وقف کر دیا گیا ہے۔وزیر عمران حسین نے کہاکہ دہلی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے فکر مند ہے، آج تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ میں دہلی حکومت مفاد عامہ کو نظر میں رکھ کا م کر رہی ہے۔ یہی ہماری کو شش ہے کہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچنا چا ہئے۔

بلیماران وارڈ 90 کے میونسپل کو نسلر محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ یہ خوشی کا لمہہ ہے اور اہل علاقہ سمیت ہم وزیر موصوف کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اپنے ایم ایل اے فنڈکے ایک کروڑ رو پے سے عوامی سہولت کیلئے کمیونٹی سینٹر کو تیار کرا کر اسے عوام کیلئے شروع کرایا ہے۔ کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فراشخانہ، بلیماران کے معزز ذمہ دار لوگ موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close