اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈی شیو کمار کی ضمانت عرضی خارج کرنے ای ڈی پہنچا سپریم کورٹ

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی شیو کمار کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے ڈی شیو کمار کو ضمانت دے کر غلط کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے جرم کی سنگینی کو نہیں سمجھا۔

گزشتہ 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے 25 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ کورٹ نے ڈی شیو کمار کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کورٹ نے ڈی شیو کمار کو ہدایت دی تھی کہ وہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔ وہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ ای ڈی نے ڈی شیو کمار کو 3 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ 25 ستمبر کو راؤز ایونیو کورٹ نے ڈی شیو کمار کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ راؤز ایونیو کورٹ کے اسپیشل جج اجے کمارنے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جانچ ابھی اہم موڑ پر ہے اور ڈی شیو کمار کو ضمانت دینا تحقیقات پر اثر ڈال سکتا ہے۔ کورٹ نے کہا تھاکہ ڈی شیو کمار ایک شاندار شخص ہیں اور گواہوں اور ثبوتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کورٹ نے کہا تھا کہ ای ڈی نے کچھ دستاویزات دکھائے ہیں جن میں 317 کے کھاتے کی فہرست اور املاک بھی شامل ہیں۔ کورٹ نے کہا تھا کہ جانچ ایجنسی کو آزادانہ طریقے سے جانچ کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ کورٹ نے کہا تھاکہ ضمانت کی درخواست پر غور کرتے وقت انفرادی آزادی کا خیال رکھا گیا لیکن معاشرے کے مفاد کو درکنار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close