اترپردیش

چھتیس گڑھ میں بی ایس پی نے جنتا کانگریس سے کیا اتحاد

چھتیس گڑھ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کافی طویل عرصے سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی نو تشکیل شدہ جنتا کانگریس سے آج اتحاد کا اعلان کر دیا۔

بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی اور جنتا کانگریس کے صدر اجیت جوگی کے دستخط سے آج یہاں جاری بیان کے مطابق 90 رکنی اسمبلی میں جنتا کانگریس 55 سیٹوں پر اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 35 سيٹوں پر الیکشن لڑے گي۔ اس اتحاد کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار مسٹر اجیت جوگی ہوں گے۔

اس موقعے پر مسٹر اجیت جوگی نے کہا کہ بی جے پی چھتیس گڑھ میں 15 سال سے اقتدار میں ہے. طاقت کا غلط استعمال، پیسے کا غلط استعمال، انتظامی نظام کو درہم برہم کرکے پھر سے اقتدار میں آنا چاہتی ہے. اب ہمارا اتحاد ہو گیا ہے مایاوتی جی اور ہم لوگ ملکر بی جے پی کو ضرور روک لینگے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close