اترپردیشتازہ ترین خبریں

چندرشیکھر کی درخواست ضمانت مسترد

دہلی کی ایک عدالت نے شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) کی مخالفت میں جمعہ کو دریا گنج علاقہ میں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے الزام میں حراست میں لئے گئے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو ہفتہ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

میٹروپولٹين مجسٹریٹ ارجندر کور نے معاملے کی سماعت کے بعد کہاکہ ضمانت کے لئے ٹھوس بنیاد نہ ہونے کی وجہ درخواست منظور نہیں کی جا سکتی اور ملزم کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ دہلی پولیس نے بھیڑ کو اکسانے اور تشدد کو بھڑکانے کے معاملے میں چندر شیکھر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے اسے عدالت میں پیش کیا تھا اور 14 دن کی عدالتی حراست میں رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔ چندر شیکھر کے وکیل نے عدالتی حراست میں بھیجے جانے کی مانگ کی مخالفت کی اور ضمانت کی عرضی دی، جس پر سرکاری فریق نے اعتراض ظاہر کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close