Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

میئر نے کشن گنج انڈر پاس کاکیا معائنہ،حالت سے نمٹنے کی دی ہدایت

(پی این این )
نئی دہلی:میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کشن گنج انڈر پاس کا معائنہ کیا تاکہ پانی جمع ہونے سے بچنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے علاقوں مین پانی بھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دہلی میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے پریشانی پیدا ہوگئی ہے۔
ایم سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو اتوار کو بھی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ پانی جمع ہونے کی پریشانی کو جلد دور کیا جاسکے۔ ایم سی ڈی کے تمام 12 زونز میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ پانی بھرنے کی شکایات موصول ہونے پر فوری طور پر عارضی پمپ لگائے جا رہے ہیں۔ دہلی میں پانی بھرنے کا مسئلہ آج کا نہیں ہے یہ پچھلے 20 سالوں سے برقرار ہے۔میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے دہلی کے باشندگان کو پانی بھرنے کی پریشانی سے نجات دلانے کے لیے گرا ¶نڈ زیرو پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اور افسران کو اتوار کو بھی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ پانی بھرنے کی پریشانی کو جلد سے جلد دور کیا جاسکے۔ میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے صدر بازار کے کشن گنج انڈر پاس کا معائنہ کیا۔ یہاں پانی بھرنے سے نمٹنے کے لیے ایم سی ڈی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ دہلی میں جمعہ کی رات سے ہفتہ کی رات تک مسلسل بارش ہوئی۔
دہلی میں 133 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس نے گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اتنی بارش 20 سال پہلے 2003 میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کر رہی ہے۔ تمام افسران اور ملازمین آج اتوار کی چھٹی کے دن بھی کام کر رہے ہیں۔
سب کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے ہفتہ کو بھی صبح 3 بجے تک سڑکوں پر کام کیا۔ جہاں پانی بھرا ہوا تھا وہاں عارضی پمپ بھی لگائے گئے تھے۔پیر کو محکمہ موسمیات نے دہلی میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، ایسے میں میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے کی ہدایت پر کارپوریشن کے اسکولوں میں پیر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ایم سی ڈی کے اسکولوں میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close