تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

پہلے ٹی۔20 میچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو ہرایا

کینبرا، (یو این آئی)
آج کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میچ میں ٹیم انڈیا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔ لیگ اسپنریوزویندر چہل (25 رن پر تین وکٹ) اور بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن (30 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی کرتے ہوئے 11 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کرلی۔ اس سے پہلے آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی، ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 162 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن آسٹریلیائی مقررہ 20 اوور میں 150 رن ہی بنا سکی اور ٹیم انڈیا نے یہ مقابلہ 11 سے جیت لیا.

بتا دیں کہ ہندوستان نے راہل کے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز اور جڈیجہ کے 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے ناٹ آوٹ 44 رنز کی تیز رفتار اننگ کی بدولت قابل دفاع اسکو کھڑاکیا۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اوپنر شکھر دھون کو مچل اسٹارک نے بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ دھون نے چھ گیندوں میں ایک رن بنائے۔ دھون کے بعد کپتان وراٹ کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بناکر آوٹ ہو گئے۔

راہل نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیم کی اننگز کوآگے بڑھایا اور اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹی-20 کیریئر کی اپنی 12 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن اس کے بعد وہ اپنی اننگ کو آگے نہیں بڑھا سکے اورموئیسس ہینرکس کی گیند پر ایباٹ کو کیچ تھما کر آوٹ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین سنجو سیمسن نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ منیش پانڈے بھی اپناجلوہ بکھیرنے میں ناکام رہے اور آٹھ گیندوں میں صرف دو رنز بنا کر ایڈم زیمپا کا شکار بنے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 15 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

جڈیجہ نے آخر میں ایک بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور پر پہنچایا۔ ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیے گئے واشنگٹن سندر نے سات رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہینرکس نے چاراوور میں 22 رن دے کر تین، اسٹارک نے چاراوور میں 34 رن پر دو، زیمپا نے چار میں 20 رن خرچ کرکے ایک اور مچل سوپسن نے دواوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close