اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پہلی کابینی میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی پر فیصلہ ہوگا: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے نامزد وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کہاکہ انکی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی اور جھیرم گھاٹی نکسل حملے کی سازش کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

مسٹر بگھیل نے راج بھون میں حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کسانوں سے سہارا قیمت پر 2500روپے فی کوئنٹل پر دھان کی خریداری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کل وہ حلف لینے کے بعد پارٹی اعلی کمان سے بات چیت کرکے اپنی کابینہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ برس تک انہوں نے اجتماعی قیادت میں پارٹی کوچلایا اور اب وہ پانچ برس تک اجتماعی قیادت میں بہتر طریقہ سے حکومت چلاکر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے انتخابات میں کسانوں ہی نہیں بلکہ دوسرے طبقات سے بھی انتخابی وعدے کئے ہیں، انہیں بھی بروقت انداز میں پورا کریں گے۔ انہوں نے نکسلزم سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ اس مسئلہ کا چٹکی بجاتے ہی حل نہیں نکل سکتا۔ اس کے لئے بھی وہ تمام اقدامات کریں گے۔

مسٹر بگھیل نے کہاکہ کل منعقد ہونے والی حلف برداری تقریب میں پارٹی کے صدر راہل گاندھی، لوک سبھا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلی شامل ہوں گے۔ اس کے لئے انہوں نے خود ان سے بات کی ہے ۔ ان کی منظوری دیر شام تک مل جائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close