اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پلوامہ تصادم میں 3 جنگجو اور ایک فوجی ہلاک، تین دیگر زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع جبکہ قصبہ پلوامہ میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوئوں نے فورسز اور ریاستی پولیس کی مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین تصادم چھڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری اور دو فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ‘دیگر دو زخمیوں کو سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے’۔زخمی شہری کی شناخت محمد یونس جلال ولد جلال الدین ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ شہری کو دائیں ران پر گولی لگی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close