Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

پرینکا گاندھی پہنچیں بجنور، مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو بجنور پہنچ کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کی ڈھارس بندھائی۔

کانگریس جنرل سکریٹری بغیر کسی شیڈول کے اچانک بجنور کے نہٹور پہنچی اور احتجاج میں جاں بحق ہونے والے انس اور سلیمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں ہی جمعہ کی دوپہر احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وہیں کانگریس جنرل سکریٹری کے ضلع میں اچانک پہنچنے سے ضلع انتظامیہ میں ہڑکمپ مچ گیا۔پرینکا کی آمد سے بے خبر انتظامیہ کو جیسے ہی ان کے ضلع میں ہونے کی خبر موصول ہوئی فورا پولیس فورس نہٹور پہنچ گئی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو نماز کے بعد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں اچانک تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد فائرنگ میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں 50 نامزد جبکہ ڈھائی ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے جبکہ لوگوں کی اپیل کے بعد بھی بازار میں سناٹا رہا اور دوکانیں نہیں کھلیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close