Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

پرتھوی شانے اپنی سنچری سے رقم کی تاریخ، توڑے کئی ریکارڈ

18سال کے ہندستانی بلے باز پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہوئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ڈیبو میچ میں 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبو میچ میں سنچری لگانے والے سب سے کم عمر ہندستانی کرکٹر بن گئے۔

پرتھوی کی موجودہ عمر 18 سال 329 دن ہے اور انہوں نے 99 گیندوں میں اپنے 100 رن پورے کئے۔ اپنے ڈیبو ٹیسٹ میچ میں سنچری لگانے والے سب سے کم عمر کے بلےبازوں کی لسٹ میں پرتھوی سے پہلے بنگلہ دیش کے بلےباز محمّد اشرفل، زمبابے کے ہملٹن مسکدازہ اور پاکستان کے بلےباز سلیم ملک کا نام شامل ہے. جنہوں نے اپنے ڈیبوٹیسٹ میچ میں سنچری لگایا تھا.

محمّد اشرفل نے کولمبو میں 17 سال 61 دن کی عمر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبو میں سنچری لگایا تھا. اسکے علاوہ ہملٹن مسکدازہ نے ہرارے میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 17 سال 352 کی عمر میں پہلا ٹیسٹ سنچری لگایا تھا. اسی طرح سے پاکستان کے سلیم ملک نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں 18 سال 323 دن کی عمر میں ڈیبو ٹیسٹ سنچری بنایا تھا. تو وہیں اب پرتھوی شا نے 18 سال 329 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبو ٹیسٹ میچ میں سنچری لگا کر اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر اپنا نام درج کروالیا ہے.

اس طرح وہ ٹیسٹ ڈیبو میں سب سے تیز سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔ پرتھوی نے 99 گیندوں میں اپنے 100 رن پورے کئے. ان سے پہلے شکھر دھون نے 2013 میں آسٹرلیہ کےخلاف موہالی کے میدان پر صرف 85 گیندوں میں سنچری بنایا تھا. وہیں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیزکے ڈیوین اسمتھ ہیں جنہوں نے جنوبی افریکہ کے خلاف 2004 میں صرف 93 گیندوں میں سنچری بنایا تھا.

اتنا ہی نہیں پرتھوی انٹرنیشنل سطح پر اپنے کیریئر کی پہلی سنچری لگانے والے سب سے کم عمر والے دوسرے ہندوستانی بلےباز ہیں. اس لسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا نام پہلے نمبر ہے ہے جنہوں نے 17 سال اور 112 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف 1990 میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی. پرتھوی دوسرے نمبر پر ہیں. جب کہ تجربہ کار کھلاڑی کپل دیو تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے ویسٹ انڈیزکے کے خلاف 1979 میں 20 اور 21 کی عمر میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close