Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان کے نئے چیف جسٹس بنے جسٹس گلزار احمد

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے بدھ کے روز جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کو ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس گلزار کی تقرری چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جگہ پر ہوئی ہے۔ جسٹس گلزار موجودہ چیف جسٹس کے سبکدوش ہونےکے ایک دن بعد 21 دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔

صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ جسٹس احمد کی پیدائش دو فروری 1957 کو کراچی کے معروف وکیل نور محمد کے یہاں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم انھیں شہر کے گلستاں اسکول سے ملی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس احمد نے کراچی کے گورنمنٹ نیشنل کالج سے بی اے کیا اور اس کے بعد شہر کے ہی ایس ایم لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے وکیل کی حیثیت سے 18 جنوری 1986 کو عملی زندگی کا آغاز کیا اور 04 اپریل سے سپریم کورٹ میں سرگرم ہوئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close