تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان: مندر میں توڑ پھوڑ، 26 افراد گرفتار

نئی دہلی/اسلام آباد، (یو این آئی)
اقلیتوں، خصوصاً مسلمان طبقے کے لوگوں اور ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور تحفظ کے لئے پاکستان کے ہندوستان کے اپیل کئے جانے کے کچھ دنوں کے بعد پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں بھیڑ کے ذریعہ ایک مندر میں توڑ پھوڑ کئے جانے اور مقامی انتظامیہ سمیت پولیس کے موقع پر خاموش تماشائی بنے رہنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے اب تک 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے روزنامے ’ڈیلی ٹائمس‘ کی رپورٹ کے مطابق کراک ضلع میں واقع ایک مندر کو بدھ کو ایک مقامی مولوی کی قیادت میں بھیڑ نے تباہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو میں مردوں کا گروپ مندر کی چھت اور دیوار توڑتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مندر کے اندر سے دھواں نکلتا بھی نظر آرہا ہے۔ روزنامے نے پاکستانی صحافی مبشر زیدی کے حوالےسے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندو طبقے کے پیروکاروں نے انتظامیہ سے مندر کی تزئین و آرائش کی اجازت مانگی تھی، لیکن مقامی مولویوں نے مند کو گرانے کےلئے بھیڑ کا سہارا لیا۔ مندر کو جب گرایا جا رہا تھا، تب موقع پر موجود افسر اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہے۔ پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک مندر کو تباہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات دسمبر کو پاکستان نے اقلیتوں، خصوصاً مسلم طبقے کے لوگوں اور ان کے مذہبی رہنماؤں کی حفاظت اور تحفظ کے ساتھ ہی عالمی انسانی حقوق کا اعلان اور اسلامی تعاون تنظیم کی سفارشات کے مطابق ہندوستان سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close