Khabar Mantra
اترپردیش

بلدیاتی اداروں کے ریزرویشن صاف ہونے کے بعد ضرب تقسیم میں مشغول ہوئے امیدوار

امروہہ:ضلع بلدیاتی اداروں کے ریزرویشن کی صورت واضح ہونے کے بعد سبھی پارٹیوں کے لیڈران اپنے اپنے حساب سے ضرب تقسیم میں مصروف ہو گئے ہیں دھنورا گجرولا اور بچھرایوں ایس سی کے لیے محفوظ ہونے سے یہاں سے موجودہ چیر مین حضرات کے سامنے سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے جبکہ امروہہ شہر جنرل ،حسن پور جنرل لیڈی نوگاواں سادات ،اوجھاری اورجویا جنرل جبکہ سید نگلی او بی سی ہونے سے یہاں کے امیدواروں میں امید کی کرن ضرور جاگی ہے ۔
سب سے زیادہ امروہہ سیٹ کو لیکر شش و پنج تھا کیوں کہ اس سیٹ کو لیکر امروہہ سے لکھنو تک زور آزمائش ہو رہی تھی کیوں کہ گزشتہ الیکشن میں یہ سیٹ جنرل لیڈی تھی اور ششی جین نے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے اپنی جیت درج کر کے سارے سیاسی مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا تھا اس مرتبہ او بی سی مرد ہونے کی پوری امید تھی لیکن گزشتہ روز سرکاری سطح پر امروہہ سیٹ کو جنرل کردیا گیا جس میں مرد خاتون اور او بی سی امیدواراس سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
اس صورت حال میں سماجوادی نے ناصرعلی صدیقی کو پہلے ہی غیر رسمی طور پر اپنا امیدوار بنا دیا تھا لیکن ابھی پارٹی لیول پر اعلان باقی ہے اس کے علاوہ او بی سی میں امیدواروں کی لمبی قطار لگی ہے جہاں محبوب علی کے فرزند پرویزعلی بھی امیدوار ہو سکتے ہیں لیکن ان کے سامنے دیگر کئی مسائل ہیں لیکن جنرل میں واحد امیدوار ناصر علی بتایے جاتے ہیں لیکن سابق چیر مین ڈاکٹرافسر پرویز جنرل اوراو بی سی دونوں زمروں میں فٹ نظر آ رہے ہیں اور پارٹی لیڈران سے بھی مستقل رابطے میں ہیں۔
اس کے علاوہ حاجی ناصر فاروق اور سابق چیر مین حاجی اقرار احمد انصاری بھی او بی سی کے مظبوط دعویدار بتائے جا رہے ہیں اور گزشتہ الیکشن میں مقابلہ کر چکے ہیں ادھر بی جے پی کے کچھ لیڈران موجودہ چیر پرسن ششی جین کو سیاسی میدان میں مات دیکر او بی سی سیٹ کرانے میں مصروف تھے لیکن ششی جین کی قسمت سے یہ سیٹ جنرل ہو گئی انہوں نے اپنے دوراقتدار میں بلا امتیاز سبھی وارڈوں میں ترقیاتی کام کراے ہیں جس کی تعریف ہو رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں ششی جین کو مسلمانوں کے تین سے چار ہزار ووٹ ملے تھے جس میں اس مرتبہ یہ تعداد بڑھنے کی امید جتائی جا رہی ہے یاد رہے کہ ششی جین کے شوہر اتل کمار جین بھی چیرمین رہ چکے ہیں انہیں ہندو مسلم دونوں میں برابر کی مقبولیت ہے اس میدان میں بی ایس پی بھی اپنا الگ رنگ دکھانے میں مصروف ہے۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close