Khabar Mantra
دلی نامہ

2اکتوبر سے نئے روٹس پر چلیںگی 50فیصدبسیں

(پی این این )

نئی دہلی :دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک 32 سالہ مبینہ اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اسلحہ سمگلر کے قبضے سے 15 سیمی آٹو میٹک پستول اور 45 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے بتایا ہے کہ جو 15 سیمی آٹومیٹک پستول برآمد ہوئے ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی سے بنے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں۔دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کہا کہ اسلحہ اسمگلر ان ہتھیاروں کو دہلی اور اتر پردیش کے مافیا غنڈوں کو فروخت کرنے والا تھا۔

 ان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے پیچھے اتر پردیش کے باغپت ضلع کا دلشاد نامی نوجوان ملوث تھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (خصوصی) راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ انہیں پیر کے روز اطلاع ملی کہ بین ریاستی اسلحہ فراہم کرنے والا دلشاد کسی نامعلوم خریدار کو فروخت کرنے کے لیے غیر قانونی ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ دھولا کوان سے رنگ روڈ کے راستے نارائنا سے گزرے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ جب دلشاد شام 5.40 بجے وہاں پہنچا تو پولیس نے اسے فوری طور پر قابو کر لیاافسر نے بتایا کہ تلاشی پر اس کے قبضے سے 15 نیم خودکار پستول اور 45 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ سنگھ نے کہا کہ پوچھ گچھ پر یہ بات سامنے آئی کہ دلشاد اتر پردیش کے کیرانہ میں مقامی اسلحہ سازوں سے ہتھیار خریدتا تھا اور باغپت اور شاملی میں فروخت کرتا تھا۔راجیو رنجن سنگھ نے کہا، ” ضبط کیے گئے ہتھیار دہلی اور اتر پردیش کے مختلف مافیا غنڈوں کو فراہم کیے جانے تھے۔

 ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو متعلقہ نچلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے چار دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close