Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں روہت،پنت اور اشو ن کی بلند پرواز

دبئی(پی این این)ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما ، آف اسپن آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انگلینڈ کےخلاف چنئی میں دوسرے ٹیسٹ بہترین کارکردگی کی بدولت تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشبھ اپنے کیریئر کی بہترین11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔پنت اپنے گزشتہ چار ٹیسٹ میچوںمیں مسلسل نصف سنچری بناچکے ہیں اور اس کارکردگی کی بدولت انہیں بہترین رینکنگ میں پہنچنے کا فائدہ ملا۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں161رنز بنانے والے روہت نے نو مقامات کی بہتری کےساتھ14ویں پوزیشن حاصل کی۔دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے اور پورے میچ میں انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے والے اشون بھی بلے بازی رینکنگ میں14مقامامت کی بہتری کےساتھ81ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ گیندبازی میں اچھی کارکردگی کی بدولت اشون گیندبازی رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کےخلاف اپنے ڈیبو میچ میں شاندارگیندبازی کرنے والے ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے گیندبازی کی رینکنگ میں سیدھے68ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے ۔ اکشر نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ ہی صرف ایک ایسے گیندبازرہے جنہوں نے گیندبازی کی رینکنگ میں اصلاح کیا۔ لیچ چھ مقامات کی چھلانگ کےساتھ رینکنگ میں31ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہیں چنئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں محض26رن بنانے والے بین اسٹوکس آل راونڈر رینکنگ میں چوٹی کی پوزیشن گنوا کر تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ آل راونڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے اور اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔بلے بازی کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا پہلا اور دوسرا مقام برقرار ہے ۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچنے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ایک پائیدان نیچے اتر کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیائی کے مارنس لابوشین نے ایک بار پھر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ چیتشور پوجارا آٹھویں نمبر پر ہیں۔گیندبازی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کا چوٹی کا مقام برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے تیزگیندباز اسٹورٹ براڈ دوسرے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے چار پائیدان کے نقصان کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ دوسرے ٹیسٹ سے باہر انگلینڈ کے تیزگیندباز جیمس اینڈرسن کا تیسرا مقام برقرار ہے ۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close