Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: ہندوستان کو ایک اور جھٹکا، بھونیشور کمار بھی ہوئے ٹیم سے باہر

ہندوستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کے سلامی گیند باز بھونیشور کمار بھی 3 میچ کے لیے ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ کل کے میچ میں پاکستان کے خلاف گیند بازی کے دوران تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی۔ جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے.

بتا دیں کہ تیز گیند باز بھونیشور کمار جب ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے سبب میدان سے باہر گئے تو یہی لگ رہا تھا کہ وہ تھوڑی دیر میں میدان پر واپس آئیں گے اور گیند بازی کریں گے لیکن ایسا ہوا نہیں، یہاں تک کہ وہ فیلڈنگ کے لیے بھی میدان پر نہیں آ سکے۔ خبروں کے مانیں تو ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تیز گیندباز بھونیشور کمار زخمی ہیں لیکن وہ زیادہ سے زیادہ تین میچ کے لیے ٹیم سے باہر ہوں گے۔

وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ ’’بھونیشور کو پھسلنے کی وجہ سے تھوڑی چوٹ آئی ہے۔ یہ بہت سنگین چوٹ نہیں ہے اور کچھ میچوں میں وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ تین میچ۔‘‘ کپتان نے کہاکہ ان کی جگہ پر وہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کریں گے جو کہ پوری طرح سے تیار ہیں۔‘‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close