Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ کو ملا 306 رنوں کا ہدف

ورلڈکپ 2019 کا 41 واں میچ آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ جسے انگلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات دیتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 123 رن بنائے. لیکن اس مضبوط شروعات کا فائدہ انگلینڈ نہیں اٹھا سکی. انگلینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 306 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

بتا دیں کہ انگلینڈ کی اننگز کی شروعات جیسن رائے اور جونی بیرسٹو نے کی. دونوں کھلاڑیوں نے جم کر کھیلا اوراپنی ٹیم کو اچھی شروعات دیتے ہوئے جونی بیرسٹو(106) اور جیسن رائے(60) رنوں کی مدد سے انگلینڈ ایک اچھی پوزیشن میں پہنچ گیا ہے. لیکن دونوں بلےبازوں کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کے دیگر بلےباز کو خاص کارکردگی نہیں کر سکے. اوئن مورگن (42)، جوس بٹلر (11)، بین اسٹوکس(11)، کرس ووکس(4)، عادل راشد(16) جبکہ لیام پلنکیٹ( ناٹ آوٹ 15) اور جوفرا آرچر(ناٹ آوٹ1) رن بنائے.

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب گیندباز ٹرینٹ بولٹ، جیمس نیشام، میٹ ہینری رہے جنہوں نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیا ہیں. اس کے علاوہ مچل سانٹنر، ٹم ساؤتھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم کوئی بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو پائے. واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے ٹم ساؤدی اور میٹ ہینری کو آخری الیون میں موقع دیا ہے۔ وہیں لوکی فرگیوسن اور ایش سوڑھی کو باہر بیٹھایا گیا ہے۔

بتا دیں کہ آج کا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ یاد رہے کہ اب تک آسٹریلیا اور ٹیم انڈیا سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے آٹھ میچوں میں پانچ جیت، دو ہار اور ایک منسوخ نتائج کے ساتھ 11 پوائنٹس ہیں اور وہ سیمی فائنل میں پہنچنے سے محض ایک جیت دور ہے جبکہ میزبان انگلینڈ کے آٹھ میچوں میں پانچ جیت اور تین ہار کے ساتھ 10 پوائنٹس ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close