بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

وجے کمار سنہا بنے بہار اسمبلی کے اسپیکر

پٹنہ، ( یو این آئی )
قومی جمہوری اتحاد (NDA) کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے وجے کمار سنہا (Vijay Kumar Sinha) نے آج اپوزیشن جماعتوں کے مہا گٹھ بندھن کے امیدوار اوودھ بہاری چودھری (Awadh Bihari Choudhary) کو شکست دے کر 17 ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب کئے گئے۔

اسمبلی میں آج اسپیکر عہدہ کیلئے کرائے گئے انتخاب میں بی جے پی کے مسٹر وجے سنہا کو 126 اور مہا گٹھ بندھن کے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) امیدوار مسٹر چودھری کو 114 ووٹ حاصل ہوئے۔ مسٹر سنہا کے حق میں این ڈی کی حلیف بی جے پی کے 74، جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے 43، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے 04، ویکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے 04 اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے ووٹ کیا۔ مسٹر سنہا کو لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت ملی لیکن ہم کے جیتن رام مانجھی کے پروٹیم اسپیکر ہونے کی وجہ سے وہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے۔

وہیں مسٹر چودھری کو مہا گٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی کے 75، کانگریس کے 19، سی پی آئی ایم ایل کے 12، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے 2-2، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک سمیت 116 اراکین کی حمایت ملی۔ لیکن دو اراکین کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لینے کی وجہ سے مسٹر چودھری کو 114 ووٹ ملے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close