Khabar Mantra
آئینۂ عالم

واشنگٹن میں 24جنوری تک ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے اندیشے کے پیش نظر دارالحکومت واشنگٹن میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے 20 جنوری کو مسٹر بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل اور اس دوران تشدد کے اندیشے کے سبب مقامی اور وفاقی افسران کی بڑھتی تشویش کے درمیان ملک کے دارالحکومت میں 11 جنوری سے 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تفتشی ایجنسی âایف بی آئی á نے مسٹر بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری سے پہلے پارلیمنٹ کی عمارت ‘کیپیٹل ہل’ سمیت تمام 20 ریاستوں میں مسلح مظاہرے کے اندیشے کی بابت انتباہ جاری کیاہے ۔ اس درمیان ہوملینڈ سکیورٹی منسٹر چاڈ وُلف نے بتایا کہ مسٹر بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں بدھ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ مسٹر وُلف نے کہا،‘گذشتہ ہفتے کے واقعات اورابھرتے سکیورٹی کے منظرنامے کے بعد اور سیکریٹ سروس کے ڈائریکٹر جیمس مرے کی سفارش پر میں نے بدھ کے روز 13 جنوری سے 19 جنوری تک حلف برداری سے قبل قومی خصوصی سلامتی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ’۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close