Khabar Mantra
اترپردیش

3دنوں سے مسلسل بارش بنی زحمت،عوام پریشان

بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی،لوگوں میں خوف وہراس،ڈی ایم نے افسران کو دیں اہم ذمہ داریاں

رام پور:رام پورضلع میںتین دن سے بارش ہورہی ہے جو عام لوگوںکے لئے بھی اب زحمت بن گئی ہے۔ کاروبارٹھپ ہیںاور لوگ پریشان ہیں۔ضلع رام پور میں 3 دن سے جاری بارش کی وجہ سے تحصیل صدر ضلع رام پور توپ خانہ سے رام پور ٹانڈہ روڈپران پور پل پر کٹاؤ کی صورتحال ہے۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر پران پور پل پر آرٹلری سے رام پور ٹانڈہ روڈ پر بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر اگلے احکامات تک کے لئے سٹی م جسٹریٹ نے پابندی عائدکردی ہے۔اس سلسلے میںسبھی کو متوجہ کردیاگیاہے۔چونکہ بارش زیادہ ہے اس لئے ضلع مجسٹریٹ رویندرکمارمانڈرنے پیرکو ایک دن تمام اسکولوںکی تعطیل کاحکم نافذکردیاتھا۔امیدکی جارہی ہے کہ اگر محکمہ موسمیات نے آج منگل کو بھی بارش کی اطلاع دی تو ایک دن اورتعطیل میںاضافہ کردیاجائے گا۔ رام پورمیں تیز بارش کے سبب تھانہ گنج علاقے کے دومحلہ اور بنگلہ آزادخاں کے بیچ ایک کھنڈ مکان بھی زمیںدوس ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ ایک رکشہ جس میںایک خاتون بیٹھی تھی اس پر کھنڈل کی اینٹیںگرگئیںجس سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ رکشہ پولربھی زخمی ہوگیاہے۔ صدراسپتال اسٹاف کاکہنا ہے کہ یہاںاس طرح کی کوئی بھی زخمی نہیںآیاہے۔
پیرکو لگاتارہونے والی بارش کے سبب کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ رویندرکمارمانڈر اور کپتان پولیس اشوک کمارشکلانے افسروںکو میٹنگیںلی ہیں۔ دوپہر میںضلع مجسٹریٹ رویندرکمارماندڑ شاہ آباد کے گرام مدارپور پہنچے ہیں۔ساتھ ہی کئی گائوںکابھی دورہ کیاہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ ضلع رام پورمیں زیاد بارش ہونے کے سبب زیادہ پانی بھررہاہے۔ کوسی ندی میں بھی پانی بڑھ رہاہے۔ سبھی لوگ بے خوف رہیںاور مستعدرہیں۔انتظامیہ سبھی کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ سبھی پولیس اور ایس ڈی ایم سطحی افسروںکی میٹنگ لیکران کی ذمہ داریاںطے کی گئیںہیں۔ سبھی کوسختی سے احکامات دیئے گئے ہیںکہ کوئی بھی شخص ندی کے کنارے نہ جائے۔کسی کے گھرکچے ہیںیاشکستہ ہیںان میںوہ نہ رہیںان کے لئے اسکولوںمیںجگہ بنادی گئی ہے۔ سبھی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ سبھی پردھان، تحصیلدار اورملازمین اپنی ذمہ داریوںکوبخوبی سمجھیںجوخدمت کاموقع ملاہے اس کو ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔ نیزجوفصل خراب ہورہی ہیںان کا معاوضہ دیاجائے گا۔سبھی ان کے لئے مستعد ہیںجس کی فصل خراب ہوتی ہے اس کے لئے پردھان کو بھی ایک رجسٹرمیںرکھوادیںتاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close