اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نیوار طوفان: کرناٹک میں ریڈ الرٹ جبکہ تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان

چنئی، (یو این آئی)
تمل ناڈو حکومت نے گردابی طوفان کے پیش نظر ریاست کے 13 اضلاع میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نیوار (Cyclone Nivar) آج نصف شب ریاست میں داخل ہو جائے گا۔ دوسری طرف کرناٹک (Karnataka) میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ای کے پلانیسوامی نے چیمبرمبکم آبی ذخائر کا دورہ کرنے کے بعد اس کا اعلان کیا۔ اس آبی ذخائر کی صلاحیت 24 فٹ پانی ہے اور اس میں 22 فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، جس کے شبب آج دوپہر12 بجے اس کا گیٹ کھول دیا گیا۔ انہوں نے ریاست کے چنئی، تروولور، چینگلپٹو، کانچی پورم، ولوپورم، تروناملائی، تنجاور، کڈالور، تروورور، آریالور، پیرمبلور، ناگاپٹینم اور پودوکوٹائی اضلاع میں جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل گردابی طوفان کے پیش نظر آج پوری ریاست میں عام تعطیل کے اعلان سے پہلے ہی کردیا گیا تھا۔ موسلا دھار بارش کے درمیان مسٹر پلانیسوامی شہر سے تقریباً 30 کلو میٹر دور واقع چیمبرمبکم آبی ذخائر کا معائنہ کرنے کے لیے نکلے۔ اس دوران انہوں نے ادیارندی کے نشیبی حصوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کا معائنہ کیا۔ چنئی شہر کوپینے کا پانی مہیا کرانے والے بنیادی ذرائع میں سے ایک اس آبی ذخائر سے ایک ہزار کیوسیک پانی چھوڑاگیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close