اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ناتھو رام گوڈسے کو ’دیش بھکت‘ بتانے پر پرگیہ سے معافی کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھوپال پارلیمانی حلقہ سے امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے سلسلے میں دیئے گئے بیان سے ایک نیا تنازعہ شرو ع ہو گیا ہے۔ دراصل پرگیا کا آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ناتھو رام گوڈسے کو دیش بھکت بتا رہی ہیں۔ اس میں سادھوی نے کہا کہ گوڈسے دیش بھکت تھے اور رہیں گے۔ ان پر بولنے والے خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ مالیگاؤں بلاسٹ معاملہ میں ضمانت پر باہر پرگیہ ٹھاکر اپنے اس بیان پر اپنی پارٹی میں ہی گھر گئی ہے۔ ان کی پارٹی یعنی کہ بی جے پی کی طرف سے اس کے بیان کی مذمت کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان جے وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا، کہ ’’پرگیہ ٹھاکر کے بیان سے بی جے پی متفق نہیں ہے۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس معاملہ میں پارٹی پرگیہ ٹھاکر سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کو اپنے اس بیان کے لئے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔‘‘

یاد رہے کہ محترمہ ٹھاکر نے اس موقع پر کانگریس کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے لیڈر دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے میڈیا کے انچارج لوکیندر پراشر نے آج واضح کرتے ہوئے کہا کہ ناتھورام گوڈسے پر دئے گئے بیان کے لئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو معافی مانگنی چاہئے۔ مسٹر پراشر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ یہ ان کا (سادھوی ) نجی بیان تھا۔ بی جے پی اس طرح کے کسی بیان سے متفق نہیں ہوسکتی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close