آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

نائیجیریا میں قتل عام، 110 افراد ہلاک

ابوجا، (یو این آئی)
نائیجریا میں کم سے کم 110 لوگوں کو اجتماعی طور سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جن میں زیادہ تر کسان ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تصادم سے متاثر بورنو ریاست کی راجدھانی مائی دگری کے نزدیک مقامی سرکاری علاقے میں سنیچر کو دوپہر میں شیبے گاؤں اور دیگر دیہی علاقوں میں لوگوں کو اجتماعی طور سے قتل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح لوگوں نے اپنے کھیتوں میں فصل کی کٹائی کر رہے مردوں اور عورتوں پر حملہ کر دیا۔ شبہ ہے کہ اس دوران کئی خواتین کو اغوا بھی کرلیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ برسوں میں علاقے میں مسلح گروپ بوکو حرام اور اس سے الگ ہو کر بنی تنظیم اسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ پروونس (آئی ایس ڈبلیو اے پی) نے اس طرح کے کئی حملوں کو انجام دیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close