Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان

مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں قرض کے بوجھ تلے کسانوں کی راحت دیتے ہوئے ان کے دو لاکھ روپئے قرض معافی کا اعلان کیا ہے اور دو لاکھ روپئے کی رقم کسانوں کے اکاونٹ میں براہ راست جمع کیے جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ناگپور میں جاری سرمائی اجلا س کےآخری دن وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے اس تعلق سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قرض معافی کا آغاز مارچ مہینے سے شروع ہوگا اور اس اسکیم سے ریاست کے ہر اس کسان کو فائدہ حاصل ہوگا جو قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے جوں ہی کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کیا حزب اختلاف کے ممبران نعرے بازی کرنے لگے اور انہوں نے کسانوں کے مکمل قرض معافی کا مطالبہ کیا

اسی دوران اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والی حکومت قرار دیا اور کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے اقتدارمیں آنے سے قبل کسانوں کی مکمل قرض واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن صرف دو لاکھ روپئے قرض دے کر ان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور مہاوکاس اگھاڑی پر کسانوں کے مسائل سے چشم پوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے فڑنویس نے مزید کہا کہ وزیر اعلی نے یہ بھی وعدہ کیاتھا کہ حکومت قرض کے بوجھ تلے دبے کسانوں کے ’’سات بارہ‘‘ کو مکمل قرض سے پاک کر دے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ فڑنویس تنقیدی بیانات کے بعد بی جے پی کے اراکین نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن سرمائی اجلاس کے روز اول سے ہی یہ مطالبہ کرتے آرہی ہے کہ کسانوں کے مکمل قرض کو معاف کیا جائے اور اس تعلق سے بی جے پی نے ایوان میں اور ایوان کے باہر بھی متعدد مرتبہ احتجاج کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close