Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

منی لانڈرنگ معاملہ میں واڈرا سے تیسری مرتبہ پوچھ گچھ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے مبینہ طورپر بیرون ملک املاک رکھنے سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں سنیچر کو تیسرے دن تقریباََ ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مسٹر و اڈرا سے بدھ کو تقریباََ ساڑھے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انہیں جمعرات کو پھر سے بلاکر تقریباََ ساڑھے نو گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ آج صبح تقریباََ گیارہ بجے وہ جام نگر ہاوس میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے مسٹر واڈرا وہاں سے دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد نکلے۔ مسٹر واڈرا سے ای ڈی کے ایک جوائنٹ ڈائرکٹر اور دو ڈپٹی ڈائرکٹر پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ یہ معاملہ لندن میں ایک پراپرٹی سے متعلق ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close