Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

غیر کانگریسی تیسرے مورچے کی پکنے لگی کھچڑی

نئی دہلی: ملک میں غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی تیسرے مورچے کی تشکیل کی کوشش شروع ہوگئی ۔ اسی سلسلے میں آج این سی پی کے رہنما شرد پوار کی رہائش پر ترنمول کانگریس ،این سی پی ، آر ایل ڈی ، سی پی آئی ایم،سی پی ایم ، عام آدمی پارٹی ،سماج وادی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران پہنچے جہاں ان کی موجودہ حالات پر شرد پوار اور ٹی ایم سی کے لیڈر یشونت سنہا سے گفتگو ہوئی ۔اس کے علاوہ اس میٹنگ میں سابق ایم پی پون ورما ،جاوید اختر ،ایس وائی قریشی ،جسٹس اے پی شاہ ،سنجے جھا ،سابق ڈپلومیٹ کے سی سنگھ بھی شامل ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ غیر بی جے پی مورچے کی تشکیل کیلئے لیڈروں کی میٹنگ کا مقصد 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے قبل بی جے پی اور مودی کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ شرد پوار نے کسی تیسرے مورچے کی بات کہنے سے ابھی خاموشی اختیار کی ہے لیکن ٹی ایم سی میں نئے نئے آئے یشونت سنگھ جو راشٹر منچ کے کنوینر ہیں انہوں نے ایسی میٹنگ کیلئے شردپوار سے اپیل کی تھی اسی کے تحت آج شردپوار کی رہائش پر راشٹر منچ کے تحت 8 جماعتوں کی میٹنگ ہوئی۔

ادھر سی پی ایم کے لیڈر نیلو پتل بسو نے کہا ہے کہ فی الحال یہ میٹنگ عام لوگوں کی پریشانیوں ،بے روزگاری اور مہنگائی کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں پر ہورہے ہیں حملوں پر گفتگو کیلئے بلائی گئی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close