تازہ ترین خبریںدلی نامہ

منیش سسودیا نے ’برڈ فلو‘ سے بچاؤ کی تیاریوں کا لیا جائزہ، دہلی میں اب تک کوئی معاملہ نہیں

برڈ فلو کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں: منیش سسودیا

دہلی (امیر امروہوی)
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی میں برڈ فلو کے انفیکشن کو روکنے کے لئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آج سکریٹریٹ میں محکمہ ترقیاتی، مویشی محکمہ (برائے پالتو جانوروں) یونٹ کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ میں انہوں نے ریاست بھر میں کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔ منیش سسودیا نے برڈ فلو کے سلسلے میں مارکیٹ کے لوگوں کے لئے ‘کیا کرنا ہے، کیا نہیں کرنا’ کے لئے سخت ہدایات بنانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر نمونے اکٹھا کرکے بار بار رپورٹنگ کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک دہلی میں برڈ فلو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ 28 اکتوبر 2020 کو دہلی حکومت نے ریاست کے تمام ڈاکٹروں اور متعلقہ لوگوں کو ایک انتباہ جاری کیا تھا اور برڈ فلو کی نگرانی کی ہدایت جاری کی تھیں۔ اس کے بعد چار جنوری 2021 کو نمونہ جمع کرنے اور کڑی نگرانی کے لئے تمام ڈاکٹروں کو ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کے محکمہ برائے ترقی اور جانوروں کے پالنے والے یونٹ کے تمام 48 ویٹرنری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ریاست بھر میں برڈ فلو کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ نیز 11 تیز رفتار ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو نمونے اکٹھا کر رہی ہیں۔ اب تک، 100 سے زیادہ نمونے اکٹھے کرکے جالندھر بھیجے گئے ہیں۔ ان کی رپورٹ پیر تک آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف آبی ذخائر میں بھی بطخوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔

میٹنگ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دیگر ریاستوں سے آنے والے پولٹری پرندوں (پالتو پرندوں) پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرندوں پر بڑی نگاہ رکھنے والے مقامات بالخصوص پولٹری مارکیٹ، جھیل، چڑیا گھر وغیرہ پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ ان میں غازی پور فش اینڈ پولٹری منڈی، شکتی استھل جھیل، سنجے جھیل، بھلسوا جھیل، دہلی چڑیا گھر، ڈی ڈی اے پارکس میں موجود جھیلیں وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسے تمام علاقوں سے نمونے لینے کے سلسلے میں مسلسل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close