اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملک کے آئین کو اپنے ایجنڈے میں بدل کر حکومت ’یوم آئین‘ منا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، (یو این آئی)
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی(Mehbooba Mufti) نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کرکے ‘یوم آئین’ (Constitution Day) منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر (Hitler) کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی۔

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ‘یوم آئین’ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا: ‘حکومت ہند کی طرف سے یوم آئین منانے پر متحیر ہوں کیونکہ انہوں نے اس (آئین) کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ سی اے اے، این آر سی اور لو جہاد جیسے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف آئین کی طرف سے منظور کردہ بنیادی حقوق کے منافی ہیں بلکہ ان سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی’۔

بتادیں کہ ملک میں 26 نومبر کو ‘یوم آئین’ منایا جاتا ہے۔ سال 1949 میں اسی روز قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور آئین کو منظور کیا تھا جس کو بعد ازاں 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا تھا۔ بھارت میں ‘یوم آئین’ کو سال 2015 میں پہلی بار این ڈی اے کے دور حکومت میں منایا گیا اس کو ‘قومی قانون دن’ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close