اترپردیشتازہ ترین خبریں

معروف شیعہ عالم کلب صادق کا انتقال

لکھنؤ، (یو این آئی)
شیعہ مذہبی رہنما اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق کا منگل کی دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ تقریباً 83 برس کے تھے۔

ڈاکٹر کلب صادق کے بیٹے سبطین نوری نے کہا،’ابا کا انتقال ہو گیا ہے۔ رات تقریباً 10 بجے انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے بھرتی تھے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد گذشتہ 17 نومبر کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا‘۔ ڈاکٹر کلب صادق کو کینسر تھا۔ گذشتہ دنوں انھیں نمونیہ ہو گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی روح کی تسکین کی دعا کے ساتھ اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز چوک واقع امام باڑے میں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close