Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مسجد میں خواتین کے داخلے کی اجازت سے متعلق عرضی پر مرکز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے ملک کے سبھی مسجدوں میں مسلم خواتین کے داخلے کی اجازت سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس اے نذیر کی بنچ نے زبیر احمد کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے مرکزی وزارت انصاف اور اقلیتی معاملوں کی وزارت کے ذریعہ سے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عرضی گذار نے سرکاری افسران اور وقف بورڈ جیسے مسلم اداروں کو مسجدوں میں خواتین کے داخلے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ عرضی گذار کا کہنا ہے کہ مسجدوں میں خواتین کا داخلہ روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 5 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close