اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مدھیہ پردیش میں نہ بی جے پی اور نہ ہی کانگریس کی لہر :ہاردک پٹیل

پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی(پاس)کے رہنما ہاردک پٹیل نے کہا کہ ریاست میں نہ بی جے پی اور نہ ہی کانگریس کی لہر ہے، بلکہ ان دونوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔

پاٹی دار رہنما نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے سیاسی میدان میں سینئر لیڈران خم ٹھوک رہے ہیں اور اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے عوامی ریلیاں کرکے جیت کا آشرواد مانگ رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کسی پارٹی کی لہر نہیں ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں میں کانٹے کی ٹکر ہے ۔ ووٹر خاموش رہ کر اس مرتبہ مدھیہ پردیش کو دلچسپ نتائج دیں گے۔

ہاردک پٹیل نے مزیدکہا کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو نقصان ہوگا ۔ ممکن ہے چھتیس گڑھ میں بی جے پی جیت سکے ۔ وہیں کانگریس کے وزیر اعلی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کس کو وزیر اعلی بنائے گی یہاں چار چار لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔آج کا نوجوان اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہوا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close