اپنا دیشتازہ ترین خبریں

محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند

سری نگر، (یو این آئی)
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعہ کی صبح مبینہ طور اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند رکھا گیا ہے۔ موصوفہ کا الزام ہے کہ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف ان کے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی التجا مفتی کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے تاکہ وہ پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کے گھر نہ جاسکے۔

موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دنوں سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف میرے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ ہے’۔ انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو دلاسہ دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظر بند رکھا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحید کے گھر جانا چاہتی تھیں’۔

بتا دیں کہ پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز دلی میں گرفتار کیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close