اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مالیگاوں بم دھماکہ معاملہ: عدالت سے غیرحاضر رہیں پرگیہ سنگھ ٹھاکر

ممبئی، (یو این آئی)
بی جے پی (BJP) کی رکن پارلیمنٹ ومالیگاؤں بم دھماکے معاملے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر (Pragya Singh Thakur) آج ان دھماکوں کے مقدمے کی سماعت کے پہلے دن ہی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے یہ وجہ بتلائی کہ کرونا واِئرس کے وبائی امراض کے سبب دہلی سے ممبئی آنے کے مختصر نوٹس پر وہ سفر نہیں کر سکتی ہے۔ یکم دسمبر کو خصوصی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لئے سارھوی سمیت تمام ساتوں ملزمین کو آج 3 دسمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

سادھوی کی جانب سے ایڈوکیٹ پرشانت مگگو نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک دن کے اطلاع کے موصل ہونے پر ٹھاکر کے لئے دہلی سے سفر کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ دہلی سے شہر جانے کے لئے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ کی ضرورت ہے۔ نومبر کے آخری ہفتے میں مہاراشٹر حکومت کی طرف سے لائی جانے والی نئی سفری ضروریات کے مطابق دہلی کے ساتھ ساتھ راجستھان، گوا اور گجرات سے سفر کرنے والے لوگوں کے لئے اب، آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ درکار ہے۔

آج سماعت کے دوران صرف تین ملزمین- لیفٹیننٹ کرنل پرساد پورووہت، سمیر کلکرنی اور اجے راہلکر خصوصی جج پی آر سیتر کے سامنے حاضر ہوے تھے۔ خصوصی پبلک پراسیکیوٹر اویناش رسل نے کہا کہ تمام ملزمین کے وکلاء نے یہ یقین دلایا ہیکہ اگلی سماعت پر ملزمین عدالت میں حاضر رہیں گے جسکے بعد، عدالت نے اب تمام ملزمان کو 19 دسمبر کو اپنے روبرو حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close