Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

مئو: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت منہدم، 13 افراد کی موت، 15 زخمی

اترپردیش میں ضلع مئو کے محمد آباد گوهنہ کوتوالی علاقہ میں پیر کو گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ مکان زمین دوز ہو گیا۔ اس حادثے میں دو اسکولی بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ وليدپور قصبہ میں کنہیا وشوکرما کے مکان میں صبح رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم ہوگیا۔ حادثہ میں اب تک 13 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 15 زخمیوں کو علاج کیلئے اعظم گڑھ اور مئو کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ مکان کے سامنے سے گزر رہے دو اسکولی بچے اور دیگر راہگیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔

ضلع مجسٹریٹ گیان پركاش ترپاٹھی نے بتایاکہ صبح چھ بجے ناشتہ بنانے کے دوران سلنڈر میں ہونے والے دھماکہ میں دو مکانوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ملبے میں 24 سے زائد افراد دب گئے۔ ملبہ کی زد میں اسکول جا رہے کچھ بچے اور راہگیر بھی آ گئے۔

انہوں نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی ملبہ ہٹانے اور امدادی کام شروع کیا گیا ہے۔ موقع پر جے سی بی مشین سے ملبہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ملبہ ہٹانے میں مقامی لوگ بھی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ جائے حادثہ پر ضلع کے اعلی افسران پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close