اترپردیشتازہ ترین خبریں

لشکرِطیبہ کی دھمکی: 10 نومبر تک اُڑا دیں گے سہارنپور ریلوے اسٹیشن اور شاہ کمبھری دیوی مندر

اتر پردیش میں سہارن پور ریلوے اسٹیشن اور شاہ کمبھری دیوی مندر کو بم سے اُڑانے کی دھمکی بھرا خط ر یلوے پولیس انتظامیہ کو ملا ہے۔ اس خط نے سیکورٹی ایجنسیوں کی نیند اڑا دی ہے. اس کے بعد شمالی بھارت میں سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر آ گئی ہیں

ریلوے پولیس انچار ج اشوک سیسودیا نے بدھ کے روز بتایا کہ امبالہ ریلوے اسٹیش کے ڈائریکٹر بی ایس گِل کو ملے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ 20 اکتوبر اور 10 نومبر کے درمیان سہارنپور ریلوے اسٹشن اور شاہ کمبھری دیوی مند ر کوبم سے اُڑا دیا جائے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ خط لکھنے والے نے خو د کو دہشت گرد تنظیم لشکرِطبیہ کا کارکن بتایا ہے۔ ساتھ ہی خط میں کشمیر کے کشتواڈ اور پاکستان کے کراچی ضلعے کا بھی ذکر ملا ہے. دھمکی بھرے خط بھیجنے والے نے امبالا کینٹ ریلوے اسٹیشن کے علاوہ جگادھری، کوڈیچیٹر، سرسا، ہسار، پانی پت اور ریواڈی سمیت شمالی بھارت کے کئی اہم شہروں کو دہلانے کی دھمکی دی ہے

اس کے علاوہ خط میں فوج کی اہم چھاؤنیوں، ائیرپورٹ، ریلوے پولوں اور پیٹرول پمپوں کو اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے. دہشت گرد تنظیم نے شمالی بھارت کو خون سےلال دھمکی خط میں دی ہے. دھمکی بھرا خط صحیح ہے یا فرضی اس معاملے میں پولیس نے جانچ کرتے ہوئے علاقے کی سیکورٹی کافی الرٹ کر دی گئی ہے. اس معاملے میں امبالا کے جی آر پی تھانے میں کیس درج کرکے کروائی شروع کر دی ہے

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close