آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں
عراق: بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران چار ہلاک، 17زخمی

بغداد ،16مئی (یواین آئی)عراق کے جنوبی نجف شہر میں شیعہ عالم مقتدی الصدر کی قیادت میں بدھ کی رات کیے گئے بدعنوانی مخالف مظاہرے کےدوران ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم چار لوگوں کی موت اور 17دیگر زخمی ہوگئے۔ جس کی اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔
میڈیا کے مطابق لوگ جس مال کے باہر ریلی کر رہے تھے وہاں تعینات گارڈوں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے تشدد بھڑک اٹھا۔ اس کے بعد مظاہرین نے اس مال کو آگ لگا دی۔ جمعرات کو عراق کے وزیرداخلہ نے بتایا کہ گولیاں چلانے والے پانچ سکیورٹی گارڈوں کو حراست میں لے لیا ہے۔