Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

عام طبقے کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے والا بل لوک سبھا میں پیش

عام طبقے کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے لئے ضروری آئینی ترمیمی بل آج لوک سبھا میں پیش کر دیا گیا۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت نے 124 واں آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مقصد اور وجوہات کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ اقتصادی طور پر کمزور لوگ بڑے پیمانے پر اعلی تعلیمی اداروں میں داخلے اور سرکاری ملازمتوں سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اقتصادی طور پر مضبوط طبقے کے ساتھ مقابلہ نہیں کر پاتے۔اگر وہ سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندگی کے خصوصی معیار کو پورا نہیں کرتے تو وہ آئین کے آرٹیکل 15 اور آرٹیکل 16 کے تحت ریزرویشن کے بھی اہل نہیں ہوتے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کو اعلی تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں مناسب مواقع فراہم ہوسکیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘َ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close