دلی نامہ

عآپ ممبر اسمبلی اکھلیش پتی ترپاٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے دو الگ الگ مقدمات میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اکھلیشپتی ترپاٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں دنگا کرنے کے معاملے میں اسپیشل جج اجے کمار کہار کی عدالت میں استغاثہ کی گواہی ہونی تھی، لیکن سماعت کے دوران اکھلیشپتی ترپاٹھی نہ تو پیش ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل کی جانب سیپیشی سے چھوٹ مانگی گئی۔ سماعت کے دوران اسی کیس کیمزید دو ملزمین راہل کمار اور سنجیو کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔اس کے بعد کورٹ نے تینوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردئے۔ کورٹ نے اکھلیشپتی ترپاٹھی سمیت تینوں کو یکم نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوسرا معاملہ میں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال کی کورٹ میں بھی اکھلیش پتی ترپاٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ جعلسازی کی شکایت میں سماعت کے دوران اکھلیش ترپاٹھی نہ تو عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل نیپیشی سے چھوٹ کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹسمر وشال نے اکھلیش ترپاٹھی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ کورٹ نے اکھلیش ترپاٹھی کو 8 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close