Khabar Mantra
اترپردیش

اعظم خاں کے وکیل ناصر سلطان پر فرضی مقدمے پر بھڑکے وکلا

(پی این این)

رام پور:بارایسوسی ایشن رام پورکے ضلع جنرل سکریٹری ٹھاکر کوشیلندرسنگھ ایڈوکیٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس کے بعدضلع جج سمیت کئی افسران کو تحریری طورپر ایک مکتوب بھیجاگیاہے جس میںکہاگیاہے کہ وکیل ناصرسلطان کے خلاف 18اگست کو ایک فرضی مقدمہ اقرار ولد ننھے ساکن گرام امرتاعظیم نگر نے سول لائن تھانے میں درج کرایاہے۔

جبکہ جس وقت کی واردات دکھائی گئی ہے اس وقت میں وکیل عدالت میںجرح کر رہے تھے۔ باوجوداس کے ان پر فرضی مقدمہ درج کردیاگیا۔ بارایسوسی ایشن کا پرزورمطالبہ ہے کہ اس مقدمہ کو فوری طورپر کلعدم قراردیاجائے کیوںکہ بارکے سبھی وکلائ انتہائی شریف ہیں۔

وکلائ نے آج کلکٹریٹ پر بیٹھ کر کافی دیر مظاہرہ بھی کیا۔دوسری طرف ناصر سلطان ایڈوکیٹ نے کپتان پولیس اشوک کمارشکلاکوایک درخواست دی ہے جس میںکہاگیاہے کہ رکن اسمبلی اورسابق رکن پارلیمنٹ محمداعظم خاںکا میں وکیل ہوں ۔ بتاریخ 18اگست کومحمداعظم خاںسے جڑے ایک معاملے میںمقدمہ نمبر559/2019کی دفعہ 452.447.395.120bآئی پی سی تھانہ گنج میں مدعی گواہ ابرارسے بوقت2:15سے5:00بجے تک جرح چل رہی تھی جب عدالت کاوقت مکمل ہوگیاتوآئندہ کے لئے تاریخ کااعلان کردیاگیا۔20اگست کو درخواست گزار کو معلوم ہواکہ ابرارکے بھائی اقرارنے 18اگست کو 3:00بجے گالیاںاوردھمکانے کی واردات بتاتے ہوئے19اگست کو تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیاہے۔

کپتا ن پولیس اشوک کمارشکلانے بتایاکہ ایک شخص نے درخواست دی ہے کہ میرے بھائی کی گواہی میںمیں گیا تھا اورمجھے دھمکایا گیا اورباہرکردیاگیا۔ اس کی تفتیش کی جائے گی۔دونوںکے پاس جو بھی ثبوت ہیںوہ فراہم کریں گے۔ وکلاء کا بھی منڈل آیاتھااس کو بھی بھروسہ دلایاگیاہے کہ اس معاملے کی انکواری کرائی جائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close