اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شیو مندر آگ سے تباہ، چاندی کی مورتیاں و دیگر چیزیں جل کر راکھ

ہماچل پردیش میں یہاں شانکلی ضلع کے نزدیک واقع ایک شیو مندر گزشتہ رات آگ سے تباہ ہوگیا جس میں چاندی کی مورتیاں، ڈونیشن باکس، بھنڈارے کا سامان اور برتن وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے۔

فائر بریگیڈکے ڈویزنل فائر افسر ڈی سی شرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کو رات کو تقریباََ 11.46بجے مندر میں آگ کی اطلاع ملی جس پر مال روڈ اور چھوٹا شملہ سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھیجی گئیں۔ ان میں سے چھوٹا شملہ سے فائر بریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن مال روڈ سے بھیجی گئیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں راستے میں تنگ موڑ پر پھنس گئیں۔

حالانکہ آگ پر قابو پالیا گیا لیکن اس میں مندر میں رکھیں چاندی کی مورتیاں، ڈونیشن باکس اور بھنڈارے کا سامان اور برتن وغیرہ جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مندر کے ساتھ ملحقہ چھوٹے مندر گن مندر، کالی ماتا کامندر اور ایک سرائے کو محفوظ بچا لیا گیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ سے تقریباََ 60 ہزار روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close