Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دیوالی سے قبل دیوالی،25ہزار مندروں میں جلائے جائیں گے دیپ

(پی این این)
بھوپال:ملک میں24اکتوبر کو دیوالی ہے لیکن مدھیہ پردیش میں دیوالی سے پہلے دیوالی منائی جائے گی ۔یہ دیوالی 11اکتوبر کو منائی جائے گی ۔جس کے تحت ملک بھر کے 25ہزار مندروں میں دئیے جلائے جائیں گے اور ایک ساتھ بھجن کیرتن کا اہتمام ہوگا۔واضح ہو کہ یہ تمام تام جھام وزیراعظم کے ذریعہ اجین میں مہاکال لوک کے افتتاح کے موقع پر کیا جائیگا۔
اس پروگرام کو گاؤں گاؤں کے لوگ لائیودیکھ سکیں گے ۔گاؤں میں بھی بڑے بڑے ٹی وی اسکرین لگائے جارہے ہیں ۔ سب سے زیادہ فوکس شیو مندروں پر ہوگا۔بی جے پی اس دن پروگرام بھی منعقد کرے گی ۔اجین میں 5دنوں تک فیسٹیول منایا جائیگا۔ اس کےلئے 609 پنچایتوں کے خاص مندروں کی تزئین کاری چل رہی ہے ۔
غورطلب ہے کہ اجین میں 856 کروڑ روپے کی لاگت سے شری مہاکال لوک بنا ہے ۔25ہزارمندروں میں شام 5بجے سے ہی دیپ جلا دیئے جائیں گے اور پوجا ارچنا شروع کردی جائے گی ۔حکومت نے افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ وہ ٹی وی نشریات کا خاص اہتمام کریں ۔ٹی وی نشریات کے ذریعہ وزیراعظم کی تقریر کو براہ راست دکھایا جائیگا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close