اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ممتاز مؤرخ رام چندر گوھا حراست میں

پولیس نے آج یہاں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف مظاہرہ کر رہے ممتاز مؤرخ رام چندر گوہا سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

بااختیار ذارئع کے مطابق پولیس نے مسٹر گوہا کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک الیکٹرانک میڈیا سے بات کر رہے تھے اور سی اے اے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ اس دوران مسٹر گوہا مہاتما گاندھی کا ایک پوسٹر لئے ہوئے تھے۔ دریں اثنا، میسورو، بنگلورو، تماکرو، بلاری، کلابرگی، منگلرو سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالے گئے ہیں۔ پولیس نے ریاست کے مختلف حصوں میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ ایکٹ کے خلاف مظاہرہ ہورہے ہیں۔

اس دوران وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ریاست کے لوگوں سے مظاہروں کے دوران کسی طرح کا تشدد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر یدی یورپا نے آج صبح اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ میٹنگیں کی اور ریاست میں امن اور قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مسٹر گوہا کو حراست میں لینے کی سخت مذمت کی ہے۔

محترمہ بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "یہ حکومت طالب علموں سے ڈر گئی اور اب یہ سرکار ملک کے ممتاز تاریخ داں کے سی اے سے اور این آر سی پر میڈیا سے بات چیت کرنے اور گاندھی جی کا پوسٹر دیکھ کر ڈر گئی۔ "انہوں نے کہا، "میں رام چندر گوہا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتی ہوں اور زیرحراست تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close