Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

شاہین باغ: مظاہرین نے دیا انسانیت کا ثبوت

شاہین باغ کے مظاہرین نے لوگوں کو انسانیت کا سبق دیتے ہوئے آج مظاہرین نے ایک غیر مسلم فرد کی آخری رسومات کیلئے لیجانے والی میت کو نہ صرف راستہ دیا بلکہ دور تک ان کو چھوڑ کر بھی آئے اور اس بات کو واضح کر دیا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب بھائی ہیں۔ اس سے ان لوگوں کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں جو یہ کہا کرتے ہیں کہ ایمولنس اور اسکول بسوں کو راستہ نہیں مل رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں، اس لئے اس راستے سے آخری رسومات کیلئے روکنا ممکن ہی نہیں، یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ کسی بھی مذہب کے فرد کی میت کو آخری رسومات کیلئے روکا جائے۔ درحقیقت شاہین باغ کے میں ایمبولنس اور اسکول بسوں کیلئے راستہ کھی بند ہی نہیں ہوا۔ رضا کار خود ان کو راستہ دلوایا کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close