Khabar Mantra
اترپردیش

حقوق سے آشنائی ہی استحصال سے محفوظ رکھ سکتی ہے : سرکل افسر

مشن شکتی کے تحت ہاشمی گرلس ڈگری کالج میں خواتین کے حقوق پر سیمنار کا انعقاد

امروہہ :خواتین حقوق کو بیداری اور با اختیار کرنے کی نسبت سے ہاشمی گرلس ڈگری کالج امروہہ میں مشن سکتی اسکیم کے تحت سیمینار کا انعقاد ہوا اس موقع پر بطور مہمان خصوصی سرکل آفیسر امروہہ وجے کمار رانا نے خطاب کے دوران کہا کہ سرکار کے ذریعے خواتین کی حفاظت کو پختہ و عملی اقدامات کئے گیے ہیں۔
حکومت اتر پردیش نے خواتین کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس متعلق مختلف اسکیموں کا نفاد کیا ہے حکومت کی جانب سے خاص خواتین کے لئے مختلف ہیلپ لائن نمبر جاری ہویے ہیں۔
طالبات کسی بھی وقت کسی ناخوشگوار موقع پر کال کر اپنی پریشانی بتا سکتی ہیں جن پر فوری کاروائی کی جاے گی مہمان خصوصی نے کہا کہ خاص طالبات کے لئے سرکار کے ذریعے 1090 اور 1092 ہیلپ لائیں نمبر جاری ہیں بولے موجودہ تیز رفتار اور ترقی پسند دور میں بھی تعلیم نسواں پر بہت کام کیا جانا ہے ابھی بھی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہا کہ لڑکی کے تعلیم یافتہ ہونے سے نسلیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے موجید طالبات سے اپیل کرتے ہے کہا کہ اپنے سماج کو اپنے حقوق کے لئے بیدار کرنے کا فریضہ انجام دیں کہا کہ حقوق سے آشنائی ہی استحصال سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
اس موقع پر سرکل افسر نے طالبات کو سڑک قوانین پر بھی عمل کرنے کی تلقین کی بولے ٹریفک قوانین پر عمل ڈر کر نہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لئے کرنا چاہیے چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیاں کسی بھی شعبہ میں لڑکوں سے کم نہیں ہمارے ملک میں خواتین کی حفاظت اور انکی تعلیم پر سرکار کے ذریعے بہت کام کیا جا رہا ہے اسکے بہتر نتائج بھی رفتہ رفتہ سامنے آرہے ہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں انھے شامل کرنے کے لئے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے ذریعے سنجیدہ اقدام اٹھاے جا رہے ہیں تقریب کی نظامت صدر شعبہ بی ایڈ ڈاکٹر سنت کمار مشرا نے کی اس موقع پر پرنسپل ادارہ ڈاکٹر رضوانہ کلثوم سمیت جملہ اسٹاف موجود رہا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close