Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی بی آئی تنازعہ: ناگیشور راؤ کی تقرری کے خلاف سماعت سے اب جسٹس سیکری بھی الگ ہوئے

عدالت عظمی کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کے بعد اب ارجن کمار سیکری نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگشویر راؤ کی تقرر کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت سے خود کو علیحدہ کر لیا۔

غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی عرضی کی سمات کے لئے جسٹس سیکری کی صدارت والی تین رکنی بینچ ڈویژن کے سامنے سماعت کے لئے زیر فہرست میں تھی لیکن سماعت کل تک اس وقت ٹالنی پڑی جب جسٹس سیکری نے سماعت سے خود کو علیحدہ کرنے کی بات کہی۔ کامن کاز کی طرف سے سینئر وکیل دشینت دوے نے اس عرضی کی سماعت ٹلتے جانے کی وجہ سے عدالت کی بدنامی کی طرف توجہ مبذول کرائی لیکن جسٹس سیکری نے ایک نہیں مانی اور سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔

انہوں نے دوے سے کہا کہ ’’آپ نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اس کے لئے آپ کا شکریہ، لیکن میں سماعت میں نہیں بیٹھ پاؤں گا‘‘۔ اب نئی بینچ کل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ پیر کو چیف جسٹس نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال 23 اکتوبر کو حکومت نے بدعنوانی کے الزام لگنے کے بعد آلوک ورما کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا تھا. جس کے بعد ان کی جگہ ناگیشور راؤ کو عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا. بعد میں آلوک ورما کو سپریم کورٹ سے راحت ملی. آلوک ورما نے دوبارہ عہدہ سنبھالا لیکن اس کے ٹھیک بعد اعلی سطحی کمیٹی نے انہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا. ناگیشور راؤ کو دوبارہ عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا. اس تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی ہے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close