Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پنجاب: شوبھایاترا میں دھماکہ، 15 افراد ہلاک، کئی زخمی

پنجاب کے ترن تارن میں پلاسور گاؤں کے نزدیک سنیچر کو شہید بابادیپ سنگھ جینتی کے موقع پر نکالی جارہی شوبھایاترا میں دھماکہ ہونے کم سے کم 15 لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس دھماکہ میں کئی لوگ زخمی ہیں۔

ترن تارن کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرو دہیا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دھماکہ کی وجہ سے لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے انسپکٹر جنرل آف پولیس (بارڈر رینج )سریندر پال سنگھ نے حادثہ میں دو لوگوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ترن تارن میں گاؤں پوہ ونڈ سے ٹاہلا صاحب کے لیے شوبھا یاترا جارہی تھی کہ گاؤں پلاسور کے نزدیک پہنچنے پر شوبھا یاترا کے ساتھ پٹاخوں کو لیکر چل رہی گاڑی میں دھماکہ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے بتایاکہ دھماکہ شدید تھا۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ حادثہ پٹاخوں میں چنگاری گرنے سے ہوا۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق حادثہ میں تقریباچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ انھوں نےبتایاکہ وہ جائے حادثہ کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر پی کے سبھروال نے یواین آئی کوبتایاکہ انھوں نے حادثہ کی جانکاری لینے کے لیے ایس ڈی ایم کو جائے حادثہ کے لیے روانہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close