Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی اے اے: منگلورو میں جاری کرفیو میں 12 گھنٹے کی راحت

کرناٹک کے منگلورو شہر میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)مسئلے پر بھڑکے تشدد کے بعد حالات تیزی سے معمول پر آتے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر اتوار کی صبح چھ بجے سے 12گھنٹے کےلئے کرفیو میں راحت دی گئی ہے۔

شہر میں آٹو رکشہ اور دیگر گاڑیاں معمول پر چل رہی ہیں۔ صنعتی علاقوں میں دکانیں اور ہوٹل کھلے ہوئے تھے۔ اس دوران ریاست کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی جمعرات کو بھڑکے تشدد میں مارے گئے دو افراد کے گھروالوں سے آج دوپہر ملاقات کریں گے۔ شہر کی مین سینٹرل مارکٹ کھل گئی ہے اور پرانے بندرگاہ والے علاقوں میں مچھلی کا کاروبار بھی پھر سے شروع ہوچکا ہے۔

کرسمس کی وجہ سے بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ تھی اور لوگ اتوار کو خصوصی دعا کےلئے گرجہ گھروں میں جمع ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ملتوی موبائل انٹرنیٹ خدمات پھرسے بحال کر دی گئی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close