Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

سیاسی فائدہ کے لئے چندرشیکھر نے خود دی گرفتاری: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے دہلی کے جامع مسجد علاقے میں شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)اور شہریت کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کےلئے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی تنقید کرتے ہوئے اتوار کو کہاکہ یہ دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش ہے۔

محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’مسٹر چندر شیکھر اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے بی ایس پی مخالف پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر ان ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں جہاں بی ایس پی مضبوط ہے۔‘‘ بی ایس پی سربراہ نے الزام لگایا کہ چندرشیکھر بی ایس پی کے ووٹوں کو متاثر کرنے کےلئے زبردستی جیل جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر چندرشیکھر اترپردیش کے رہنے والے لیکن وہ سی اےاے اور این آر سی کے مسئلے پر دہلی کے جامع مسجد علاقے میں مظاہرے میں شامل ہوکر زبردستی گرفتار ہوئے ہیں۔

محترمہ مایاوتی نے کہاکہ چندر شیکھر کی یہ کوشش دہلی اسمبلی الیکشن میں فائدہ لینے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کے لوگوں کو ایسی تنظیموں، ایسےلوگوں سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو کبھی پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close